سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں فائرنگ سے نادرا کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف کے علاقے کوہستان گٹ میں ایک جرگے کے دوران فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکر محکمہ نادرا کا اہلکار رحمت علی عرف دادا سکنہ برکلے سیدو شریف جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو فریقین کے مابین کسی تنازعے پر جرگہ ہو رہا تھا جس میں رحمت علی بھی شریک تھا۔ اس دوران ایک فریق کی جانب سے مخالف فریق پر فائرنگ ہوئی جس کے زد میں آکر رحمت علی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔