سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے پی کے، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سوات میں سی این جی ان فٹ گاڑیوں اور خاص کر سکول گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسرار احمد خان سیکرٹری آر ٹی اے مالاکنڈ اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ ضلع سوات میں سب اسٹینڈر سی این جی سلنڈر رکھنے والی اسکول وین کے خلاف مشترکہ روڈ چیکنگ کی گئی۔ جس میں 25 اسکولوں کی گاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا