سوات، شانگلہ اور بونیر میں آب پاشی کے نظام کی بحالی کے منصوبے پر 35کروڑ روپے خرچ

پشاور(زما سوات ڈاٹ کام) سوات، شانگلہ اور بونیر میں 2010کے سیلاب سے متاثرہ آب پاشی کے نظام کی بحالی کے منصوبے پر 35کروڑ روپے خرچ کر دیئے گئے صوبائی حکومت نے منصوبے کیلئے 20کروڑ 20لاکھ روپے کی منظوری دی تھی تاہم اب محکمہ آب پاشی کے اضافی فنڈز کی منظوری کی درخواست دی ہے ۔ محکمہ آب پاشی کے ذرائع کے مطابق سوات ، بونیر اور شانگلہ میں 2010اور 2016کے سیلاب کے آب پاشی کے نظام کو شدید نقصان پہنچایا تھا جس کی بحالی کیلئے 2016میں منصوبہ شروع کیا گیا منصوبے کہ اس وقت تخمینہ لاگت 20کروڑ 20لاکھ روپے لگائی گئی تھی تاہم اب جب منصوبہ تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے تو اس کی کل لاگت بڑھ کر 35کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے حکومتی ذرائع کے مطابق مذکورہ رقم میں سے سوات میں 14لاکھ 39لاکھ ، شانگلہ میں 11کروڑ 98لاکھ اور بونیر میں 8کروڑ 42لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں اضافی رقم کی منظوری کیلئے محکمہ نے صوبائی حکومت کو نظر ثانی شدہ منصوبے کی تخمینہ لاگت جمع کرادی ہے تاہم حکومت نے تاحال اضافی رقم منظور نہیں کی ہے بلکہ محکمہ سے جواب طلب کیا ہے کہ اضافی رقم کس مد میں کرچ کی گئی ہے اس کی تفصیل فراہم کی جائے جس کے بعد اسکی منظوری دی جائے گی
آبپاشیبحالیبونیرسواتشانگلہنظام
Comments (0)
Add Comment