سوات، صارفین کا پی ٹی سی ایل کے خلاف صارف عدالت جانے کا اعلان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام، 5مئی 2018) سوات میں پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی نے صارفین کو رلا دیا۔ نویکلے ایکسچینج سے منسلک مینگورہ بائی پاس کے متعدد فون لائنز گزشتہ 22 روز سے خراب پڑے ہیں۔صارفین کی جانب سے 1218 سمیت مقامی سطح پر بھی بار بار شکایات درج کرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہے۔ مذکورہ علاقہ میں زیادہ تر کاروباری مراکز ہیں اور فون لائنز خرابی کی وجہ سے کاروباری حلقہ کو ذھنی کوفت کے ساتھ ساتھ کاروباری نقصان بھی ہورہا ہے۔ محکمہ کی مسلسل غفلت سے تنگ آکر صارفین نے پیر کے روز پی ٹی سی ایل کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

badcomplaintPTCLserviceپریشانپی ٹی سی ایلخرابخواب خرگوشعملہعوامکاروبار
Comments (0)
Add Comment