سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 10 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو متعلقہ اسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں سوزوکی اور رکشہ کے مابین تصادم ہوا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے، اسی طرح بحرین جرے کے مقام پر موٹر کار گہری کھائی میں جا گری جس میں دو افراد زخمی ہوئے،بحرین میں پیا کے مقام پر دو موٹرکاروں کے مابین تصادم میں 3 افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو متعقلہ اسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کیا گیا جبکہ کھائی سے موٹرکار بھی ریکور کرلی گئی