سوات، مطلوب شدت پسند کو گرفتارکرلیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب اشتہاری شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب اشتہاری شدت پسند سید لائق ولد امیرالدین سکنہ پیوچار کو گرفتار کرلیا۔

شدت پسند کو مزید تفتیش کے لئے کبل پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مقدمہ عدالت 506 مورخہ 11-9-2019 جرم 303،353 34FFC7ATAتھانہ کبل کو مطلوب تھا۔

CTDKabalMilitant ArrestedSwat
Comments (0)
Add Comment