سوات (زما سوات ڈاٹ کام :09جنوری 2018)سوات میں کسی بھی ناخوشگور حالات سے نمٹنے کے لئے پولیس کمانڈوز نے انسداد دہشت گردی کی مشقوں کا آغاز کردیا۔ ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر مشقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بخیر وخوبی نمٹنے کے لیے سپیشل پولیس کمانڈوز کی انسدادِ دہشتگردی مشقوں کا ضلع بھر میں آغازکیا گیا ہے۔مشقوں میں پولیس کمانڈوز، آر آر ایف، بی ڈی ایس اور پولیس کی بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا اور انسداد دہشت گردی کی مشقیں کیں