سوات، چیتے کو مارنے والے چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں سربانڈہ میں چیتے کو گولی مارنے والے چار افراد کے خلاف ایف ائی ار درج کرلی گئی ہے، محکمہ جنگلی حیات سوات کے مطابق چیتا کسی انسان پر حملہ اس وقت تک نہیں کرتا جب تک اس کو زخمی یا تنگ نہ کیا جائے ، چیتا کسی پر حملہ اور نہیں ہوا تھا، بلکہ علاقہ کے عوام نے خود اس پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس سے وہ ہلاک ہوا۔

محکمہ جنگلی حیات سوات کے مطابق چار افراد اختر،عمران،لال محمد اورابدالی کے کیخلاف ایف ائی ار درج کرلی گئی ہے، جبکہ چیتے کی لاش پشاور محکمہ جنگلی حیات روانہ کردی گئی ۔محکمہ جنگلی حیات نے تھانہ مٹہ میں محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار عبدالجبار کی مدعیت میں رپورٹ درج کی ہے۔

CheetahFIRKilledmatta
Comments (0)
Add Comment