سوات ادبی سانگہ نے فضل محمود روخان کی چیئرمین شپ اور رکنیت ختم کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24دسمبر2017ء) سوات ادبی سانگہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدرات روح الامین نایاب منعقد ہوا،اجلاس میں فضل محمود روخان کو چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے برطرف کردیا گیا۔
، اجلاس میں جنرل سیکرٹری سمیع اللہ گران،نائب صدر شیرشاہ ابشار ، جائنٹ سیکرٹری نورحسین خادم ، فنانس سیکرٹری روزی خان لیونے ، پریس سیکرٹری تصدیق اقبال بابو اور رابطہ سیکرٹری راہی جان یوسفزئی و دیگر نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روح الامین نایاب نے کہا کہ سوات ادبی سانگہ کا منشور ہے کہ ایک ہی وقت میں ایک ہی تنظیم کا عہدہ سنبھالا جاتا ہے اور موصوف(فضل محمود روخان) سوات ادبی سانگہ کے ساتھ سوات انٹولیکچول فورم کے چیئرمین ہے اس وجہ سے فضل محمود روخان کو سوات ادبی سانگہ کے چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے برطرف کرتے ہیں ، اس موقع پر تمام اراکین نے موصوف کی برطرفی سے اتفاق کیا اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے پر غور و غوص ہوا ۔

PoetPress ClubSwat Adabi Sanga