سوات(زما سوات ڈاٹ کام:11جنوری 2017)کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ایک اور کاوش ،افسران کیلئے والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد ،پر وقار تقریب میں عوام کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئے ،گزشتہ روز سپورٹس کمپلکس میں ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس کی جانب سے والی بال میچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی سی سوات عامر افاق ،ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدلاسلام ،سوات پر یس کلب کے چیر مین شہزاد عالم ،سوات یونین اف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان ،سابق صدر حضرت بلال ماماجی سمیت ضلع بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر والی بال میچ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سوات لیویز اور پی ایم یو کے درمیان میچ کا انعقاد کیاگیا جس میں پی ایم یو کی ٹیم نے سوات لیویز کو دو پوائنٹ سے ہرا دیا ،پی ایم یو کے ہیڈ اے اے سی سید عامر علی شاہ اور کپتانی اے سی حامد خان کر رہے تھے جبکہ سوات لیویز کے میجر بخت جہان نے کی۔میچ کے بعد ڈی سی سوات عامر افاق اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان اے سی حامد خان اور ہارے ہوئے ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کی۔