سوات انٹرسکولز سپورٹس میلے کا آغاز ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23اکتوبر2017ء) سوات انٹر سکولز سپورٹس میلہ کا آغاز ہوگیا ، ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن افیسر ذوالفقار الملک نیمیلے کا افتتاح کیا ، اس موقع پر سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جواید ، پرنسپل شیر خان ، پرنسپل اکرام ، پرنسپل دلاور خان کے علاوہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مختلف کھیلوں کے سینکڑوں کی تعد اد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی ، ضلع بھر کے مختلف گراؤنڈ ز پر یہ میلہ 15دن تک جاری رہے گا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او ذوالفقار الملک نے کہا کہ امسال انٹر سکولز سپورٹس میلہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جس کا مقصد تمام کھلاڑیوں کو ان کے صلاحیتیں بروئے کار لانا ہے۔

SchoolsSports