سوات اور ہزارہ ڈویژن میں سب سے زیادہ لوگ ہائی بلڈ پریشر سے متاثر

پشاور (زما سوات ڈاٹ کام) بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مسلسل اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجادی سوات اور ہزارہ ڈویژن میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہیں جبکہ دیگر تمام اضلاع سے بھی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر کے علاج کیلئے ہسپتالوں میں لایا گیا ہے محکمہ صحت کے مطابق تقریبا چار لاکھ افراد ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں بلند فشار خون کا علاج فراہم کیا گیا ہے سوات میں سب سے زیادہ31ہزار9سو57 اور ایبٹ آباد میں24ہزار671نئے مریض سامنے آئے ہیں چارسدہ سے21ہزار2سو پچانوے کیس اور مانسہرہ میں 20ہزار55مریض رپورٹ ہوئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں کسی سطح پر بھی آگاہی کا بندوبست نہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں بلند فشار خون کی بیماری خطرناک شرح سے بڑھ رہی ہے رپورٹ کے مطابق پشاور میں11ہزار7سو13نئے مریض، صوابی میں18ہزار سے زائد، نوشہرہ میں ساڑھے14ہزار مریض اور مردان میں16ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں چترال میں ساڑھے12ہزار اور بونیر میں12ہزار3سو71 اور کرک میں ہائی بلڈ پریشر کے5ہزار8سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

blood pressurehazarahigh blood pressurePatientsSwatبلڈ پریشرسواتمریضہائی بلڈ پریشرہزارہ ڈویژن
Comments (0)
Add Comment