سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مارچ 2019ء) سوات بارایسوسی ایشن کے سالانہ ا نتخابات مکمل، عوامی نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے حضرت معاذ ایڈوکیٹ صدر جبکہ مخالف پینل کے جہانگیر خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ صدارت کے علاوہ پانچ جماعتی اتحاد نے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ انتخابی نتائج کے مطابق اے این پی، پختونخوامیپ اور قومی وطن پارٹی کے مشترکہ صدارتی امیدوار حضرت معاذ خان ایڈوکیٹ 187ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جب کہ ن لیگ،پی پی پی،جماعت اسلامی،تحریک انصاف، جے یو آئی کے امیدوار و سابق ایم پی اے ملک فدا محمد خان کو 117 ووٹ مل سکے۔ اسی طرح دیگر عہدوں پریاسین امان خان ایڈوکیٹ 168 ووٹ لے کر نائب صدر، جہانگیر خان ایڈوکیٹ 211 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری، عبیداللہ ایڈوکیٹ 160ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری اورلطیف ایڈوکیٹ 159ووٹ لے کر لائبریرین سیکرٹری منتخب ہوگئے۔یاد رہے کہ حضرت معاذ ایڈووکیٹ سال 2017 میں بھی سوات بار ایسوسی ایشن کے بطور صدر وابستہ رہیں اور آج تک ان کے خدمات کو سراہا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ دوبارہ سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔