سوات(زما سوات ڈاٹ کام :31مارچ2018)سوات بارکے سالانہ انتخابات میں چار جماعتی اتحاد کے اختر منیر صدر اور پانچ جماعتی اتحاد کے عنایت اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ چار جماعتی اتحاد کے باقی تمام عہدیدار کامیاب ہوگئے۔ انتخابی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے اختر منیر 142 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔ اے این پی کے مد مقابل شمشیر علی خان میر خان خیل کو 133 ووٹ ملے۔ سہیل سلطان 152ووٹ لے کر نائب صدر، مد مقابل عبدالکبیر کو 122 ووٹ ملے، عنایت اللہ خان 158ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، مد مقابل حافظ بخت امین کو 115ووٹ ملے، زڑوہ ور خان 180 ووٹوں کے ساتھ جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، مد مقابل محمد عمران خان کو 95 ووٹ ملے، فواد حسین 138 ووٹوں کے ساتھ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے اور مد مقابل حمزہ اقبال کو 135ووٹ ملے، واجد علی شاہ 151ووٹوں کے ساتھ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے اور مد مقابل سید صدام حسین کو 123ووٹ ملیں۔