سوات بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کے نام سامنے آگئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 جون 2018ء) سوات بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان بروز جمعرات کیا جائیگا تاہم ٹاپ ٹونٹی میں مختلف اسکولوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جس میں بورڈ ذرائع کے مطابق سوات پبلک اسکول مینگورہ ، الرازی اسکول کانجو ، حرا سکول کانجو اور دیگر مختلف اسکولز شامل ہیں ، باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الرازی پبلک اسکول کانجو کے شیراز خان اور ثنا سلام کے نام بھی ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہے ، دوسری جانب سیکرٹری تعلیمی بورڈ عمر حسین نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28جون ،بروز جمعرات کو سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور اس حوالے سے سوات بورڈ میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے

اسکولالرازیٹاپ ٹوینٹیحراءرزلٹسوات پبلکسوات تعلیمی بورڈفہرستنتائج
Comments (0)
Add Comment