سوات بھر میں بجلی کی نارواں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری معمولات زندگی مفلوج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 جولائی 2018ء) ضلع سوات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ حالیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا، ہر گھنٹہ بعد بجلی غائب جبکہ بجلی بیس سے پچیس منٹ کے لئے بجلی فراہم کی جاتی جس کی وولٹیج انتہائی کم ہوتی ہے جس سے عام لوگوں کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے وابستہ افراد کا روزگار ٹھپ ہوکر رہ گیاہے جبکہ گرمی کی وجہ سے بچوں اور خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامناہے بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل بھی بند ہیں جس کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اگر بجلی کی ناروان لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں کیاگیا تو عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئینگے۔
16 hoursElectricityhotloadloadshedingmanagmentsummerبجلیبچوں بوڑھوںبندشپانیخواتینشدیدکمیکی قلتگرمیلوڈشیڈنگمشکلاتناپیدنارواوولٹیج
Comments (0)
Add Comment