سوات: بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کی مالی معاونت میں تیزی لانے کا اعلان، رجسٹریشن نظام میں اصلاحات پر غور

سوات پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ کاروباری طبقے کو دوبارہ اپنے کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان اقساط پر قرضے دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے رجسٹریشن نظام کو مزید شفاف بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے تاکہ زیادہ مستحق افراد فائدہ اٹھا سکیں۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ریلیف کے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے