سوات جیل کی تعمیراتی کام کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے سوات جیل کی تعمیراتی کام کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا،جیل کی تعمیر 71کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے دو سال کے عرصہ میں مکمل ہوگی،تین منزلہ عظیم الشان عمارت میں چھ سو قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی ، افتتاحی تقریب میں سوات بار کے صدر مجاہد فاروق، سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، جیل سپرنٹنڈنٹ صاحبزادہ ایم قیص ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ عابد علی، وکلاء ،معززین شہر ، پی ٹی آئی ورکرز و ضلعی ، تحصیل او ر لوکل کونسلر ز، ناظمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم نے کہا کہ 2005کے تباہ کن زلزلہ میں تباہ ہونے والی سوات جیل کی تعمیر کی توفیق گزشتہ کئی حکومتوں کو نہیں ہوئی اور یہ سعادت پی ٹی آئی حاصل ہوئی، سوات کے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ہونے والوں ، ان کی خاندانوں ، وکلاء اور سکیورٹی اہلکاروں کے بار بار تیمر گرہ اور بونیر جیلوں میں آنے جانے کی تکلیف اور اخراجات کو دیکھ کر صوبائی حکومت نے سوات جیل کی تعمیر کا فیصلہ کیا اور اس بنیادی مسئلہ کے حل کیلئے 71کروڑ50لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کی۔انھوں وزیر اعلیٰ کو اس اہم اقدام پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے سوات کی عوام کو خوشخبر ی سنائی کہ عنقریب ان کی تکالیف کا خاتمہ ہو جائے گا،تقریب میں جیل کے ارد گرد رہنے والے لوگوں نے بھی چےئر مین ڈیڈک کا ان کی مسائل حل کرنے پر شکریہ ادا کیا ، جاری ترقیاتی کاموں میں گھروں کے چاردیواری اورگلی کوچوں کی پختگی قابل ذکر ہیں، اس موقع پر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبہ کے خد وخال کی و اضح کئے،بعد ازں فضل حکیم نے تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے سوات جیل کی تعمیر کا با ضابطہ سنگ بنیا د رکھا۔

Fazal HakeemSwat Jail.PTI