سوات سائنس فیسٹول اختتام پذیر،سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات چھا گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18اپریل2018) سوات میں پاکستان کا سب سے بڑا دو روزہ ’’سوات سائنس فیسٹول‘‘اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹول کے دوسرے اور اختتامی روز سرکاری ونجی سکولوں کے طلبہ و طالبات کی جانب سے سو سے زائد سائنسی سٹالز لگائے گئے تھے اور اپنی ایجادات کو نمائش کے لئے رکھا گیا تھا،منتظمین کے مطابق دوسرے روز بھی ہزاروں کی تعداد میں نجی و سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات نے اسٹالوں کا دورہ کیا اور دیگر بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی، فیسٹول میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،ڈی سی سوات،اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئے ۔ فیسٹول کے اختتام پر بہترین سائنسی اسٹال لگانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جن میں نوے فیصد انعامات سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات نے جیتے۔

SSFSwat Science Festival