سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں سائن بورڈ داُتار نے کے خلاف تاجر برادری اور ٹھیکداروں کا احتجاجی مظاہرہ، ٹی ایم اے سے ضلعی کچہری تک مارچ، کسی کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چوروں کی طرح رات کی تاریکی میں بورڈ اُ تار نا تسلیم نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں کہاکہ کمشنر ملاکنڈڈویژن نے سوات میں اپنا قانون رائج کردیا ہے اور غریب لوگوں سے روزگار چھین رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے ملکی بقاء کی جنگ میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور دہشت کردی، سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ ضلع سوات کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان سے کاروبار چھین رہاہے۔
یہاں پر سائن بورڈ ٹھیکداروں نے کروڑوں روپے سرمایہ کاری کی ہے اور ان سے سینکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے، لیکن کمشنر ملاکنڈ ان لوگوں سے روزگار چھین رہا ہے جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے، عبدالرحیم نے خپل وزیر اعلیٰ سے ان کی فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوات کو تجربہ گاہ بنایا ہے اور آئے روز نت نئے تجربات کرکے ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم تمام بازار بند کرکے ان کو یہاں سے رخصت کریں۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر سوات اور صدر عبدالرحیم کے درمیان مذاکرات ہوئے جس پر ان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اپریشن بند کرنے اور تمام سائن بورڈ واپس کرنے کی ہدایت کی اور صدر عبدالرحیم کی قیادت میں اسکے لائحہ عمل کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔