سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کیلئے عید قرباں پر سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ملاکنڈ ڈویژن میں ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کی منظوری۔ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا،سیاحتی علاقوں میں ٹورسٹ پولیس کی خصوصی دستے بھی تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے عیدقرباں پر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کیلیے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا جس کے مطابق ڈویژن بھر میں ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کی منظور ی دے دی اور تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران سمیت ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہویے سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے سمیت سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی تمام اضلاع کے داخلی راستوں پر سیاحوں کی سہولت کیلیے پیسلی ٹیشن سنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔کاکام ۔بحرین ۔ملم جبہ ۔کمراٹ ۔چترال سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت اور انکی رہنمائی کیلئے ٹورسٹ پولیس اسکواڈ کے خصوصی دستے تعینات کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا جبکہ تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی انہوں نے کہا کہ عید قرباں پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے جس کیلیے پہلے سے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گئے تاکہ سیاحوں کو تحفظ سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Security Plan
Comments (0)
Add Comment