سوات (زما سوات ڈاٹ کام :27دسمبر2017ء)سوات سو شل میڈ یا کلب کی نو منتخب کابینہ نےچیئرمین ڈیڈ ک سوات فضل حکیم خان سے سید و شر یف میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر فضل حکیم خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہارکیااورکہا کہ سوات کے صحا فی پر نٹ اور الیکٹر انک میڈیا کے ساتھ ساتھ دور جد ید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سو شل اور ویب میڈ یا پربھی علاقائی مسائل اجا گر کرنے سمیت علاقہ اور عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے جد و جہد کر رہے ہیں ۔اس موقع پر سوات سو شل میڈ یا کلب کے سر پرست اعلی نیا ز احمد خان ، صدر رفیع اللہ خان اورجائنٹ سیکرٹری آصف شہزادنے انہیں سو شل میڈ یا کلب کے اغراض و مقا صد سے آگا ہ کرتے ہوئے ہوئے بتا یا کہ کلب کے ممبر صحافی و ادارے صحافتی اصولوں کی پاسد اری کرتے ہوئے سو شل اور ویب میڈ یا کے ذریعے نہ صرف سچی اور حقیقت پر مبنی خبر وں کی اشاعت کو یقینی بنائینگے بلکہ سوات کے خو بصورت مقامات ،تاریخ و ثقافت کو بھی دنیا کے سامنے لانے کیلئے بھر پور کوشش کرینگے ۔چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے سوات سو شل میڈ یا کلب کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہر قسم تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔