اشتہار

سوات : عدم ثبوت کی بنا پر معمر والد کے قتل کے الزام میں سزا پانے والا مجرم بیٹا بری

اشتہار

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام) دارالقضاء سوات کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے85 سالہ والد کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم بیٹے کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ ملزم کی جانب سے بیرسٹر اسد حمید الرحمان اور مستغیث کی جانب سے ان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عمر قید کی سزا ختم کرکے ملزم کو بری کردیا۔ ملزم شاہ نسیم جو چھ سال سے جیل میں ہے، پر الزام تھا کہ اس نے 17 دسمبر 2013ء کواپنے والد 85 سالہ نور حنی کو تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگے شاہ میں پتھر کے وار سے قتل کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج مٹہ نے 8 جولائی 2015ء کو اس مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔آج ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے ناکافی ثبوتوں کی بنا پر ملزم کی بریت کا فیصلہ سنادیا۔

اشتہار

CourtdarulqazafatherHigh CourtKillerMingoraالزامبریبیٹاپانےسالہسزاسواتقتلکےمجرممیںوالاوالد
Comments (0)
Add Comment

اشتہار