سوات عوامی پارٹی پاکستان کے انتخابات مکمل،ڈاکٹر محمد اقبال چیئرمین منتخب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )سوات عوامی پارٹی پاکستان کے انتخابات مکمل، ڈاکٹر محمد اقبال چیئرمین ، شاہ فیصل صدر اور محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، گزشتہ روز سوات عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر قمبر بائی پاس میں انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے جس میں یونین کونسلز، تحصیل اور ضلعی صدور نے حق رائے دہی میں حصہ لیا ، 75اراکین نے عہدیداروں کا انتخاب کیا ، چیف الیکشن کمشنر کے فرائض نذیر حسین نے ادا کئے ، انتخابات میں ڈاکٹر محمد اقبال چیئرمین ، شاہ فیصل خان صدر ، نذیر حسین چیف کوارڈی نیٹر ، محمد سلیم نائب صدر ، محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری ، عثمان اللہ فنانس سیکرٹری و کنوینر ، میاں برکت آفس سیکرٹری اور وحید اللہ کمیونیکیشن سیکرٹری منتخب ہوئے ، انتخابی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے انتخابات میں سوات عوامی پارٹی کے جھنڈے اور منشور سے بھر پور حصہ لیا جائیگا، جس کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں ۔

Swat Awami Party