سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے فتح پور میں آتشزدگی سے مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے شین فتح پور میں تندی مند نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے چھ کمروں پر مشتمل مکان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ نے بعد ازاں آگ پر قابوں پالیا۔