سوات(زما سوات ڈاٹ کام)دنگرام میں حلال فورڈ اتھارٹی کی کاروائی،لاکھوں روپے کی جعلی مشروبات برآمد،دو دکانیں سیل کردی گئی،گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فورڈ محمد اسد قاسم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان نے عملہ کے ہمراہ مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں مضر صحت اشیاء کے خلاف کاروائیاں کی جس میں دنگرام کے علاقے لوئے بنڑ میں جعلی اور ایکسپائر مشروبات پکڑے گئے جس کی مالیت لاکھوں روپے کی ہے،جسکو ضائع کرکے دو دکانوں کو سیل کرتے ہوئے ان کے خلاف چلان کر دئے ۔
اس موقع پر مراد علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ سوات میں سیاحتی سیزن کا اغاز ہوتے ہی ڈائریکٹر جنرل فوڈ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ریجن اسد قاسم خان نے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیائے کورد ونوش کے خلاف کاروائی کی ہدایات کی ہے تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ انے والے سیاحوں کو بھی معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکیں جس پر عمل درآمد کا اغاز کردیا گیا ہے۔