سوات فٹبال ٹیم نے صوبائی انڈر 23 گیمز کا ٹائیٹل اور گولڈ میڈل تیسری بار اپنے نام کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:09مئی2018) سوات فٹبال ٹیم نے صوبائی انڈر 23 گیمز کا ٹائیٹل اور گولڈ میڈل تیسی بار اپنے نام کرلیا ۔پشاور قیوم سٹیڈیم میں انٹر صوبائی انڈر 23 گیمز میں ڈسٹرکٹ سوات فٹبال ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہزارہ کی ٹیم کو صفر کے مقابلےتین گول سے شکست دے دی،سوات فٹبال ٹیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل تیسری بار یہ ٹائٹل اور گولڈ میڈل جیت رہے ہیں جو سوات کے لیے ایک فخر اور اعزاز کی بات ہے۔سوات ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن کے چیئرمین افرا سیاب چاچا نے اپنے بیان میں کہا کہ سوات میں بہت ٹیلینٹ موجود ہے اگر ان کی ٹریننگ اور چھوٹے چھوٹے مسائل جو ہمیں درپیش ہے اگر ان کو صوبائی اور پھر وفاقی سطح پر حل کئے جائے تو سوات کی ٹیم انٹر نیشنل سطح پر بھی اہم کار کردگی دیکھا کر پاکستان کا نام روشن کرسکتی ہیں۔

SportsSwat Football Team
Comments (0)
Add Comment