اشتہار

سوات: مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے  میں مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں پیش آیا جہاں پر سوزوکی اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم ہوا جس میں 3افراد زخمی ہوئے جن کو سیول ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 55 سالہ نظام الدین، 35 سالہ شوکت اور 12 سالہ برہان شامل ہیں۔اسی طرح منگورہ بائی پاس پر سوزوکی کی کھائی میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو نے کارروائی کی۔ریسکیو 1122 کے مطابق سوات کے علاقہ منگورہ بائی پاس سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے کی اطلاع پر ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر جائے وقوعہ پہنچ گئی،جوانوں نے گاڑی کو کامیابی کیساتھ ریکور کر لیا۔

اشتہار

Accidentsinjured
Comments (0)
Add Comment

اشتہار