سوات مختلف واقعات میں دو جواں سالہ لڑکیوں نے خودکشی کر لی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:13جنوری2017)سوات میں دو الگ واقعات میں دو جواں سال لڑکیوں نے خود کشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کنڈاک جہانگیرے میں 17 سالہ مسماۃ (و) دختر بادشاہ نے تیز دھار آلہ سے خود پر وار کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے خودکشی پر شک ظاہر کرکے دفعہ174کے تحت دریافت کا عمل شروع کردیا۔ایک اور واقعہ میں سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بر تھانہ میں 16 سالہ لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (ح) دختر گل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی استعمال کے لئے موجود زہریلی دوا پی لی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی

Suicide