سوات موٹروے 30 اپریل تک کھول دیا جائے گا،کمشنر ملاکنڈ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:08مارچ2018)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں 25 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے ،سوات موٹر وے کو 30 اپریل جبکہ چکدرہ مینگورہ روڈ کو ائندہ چھ ماہ تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا جس سے سوات میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ،مینگورہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ دو ماہ میں مکمل ہوگا جس سے شہر کی خوبصورتی میں مذید اضافہ ہوگاان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے صحافیوں کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر افاق ،اے ڈی سی محمد طاہر خان ،اے سی ہیڈ کوارٹر شہاب محمد خان سمیت تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ مینگورہ میں بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کا مقصد ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کو مذید خوبصورت بنانا ہے جس میں مینگورہ شہر کے چودہ روڈ کی کارپٹنگ سمیت سڑیٹس لائٹس ،تزین و ارائش ،فٹ پاتھس ،کیٹ ائیز ،سمیت چوکوں کی تزین و ارائش اور دیگر کام شامل ہے جبکہ گراسی گراونڈ کی تزین و ارائش بھی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بیوٹیفیکشن پراجیکٹ میں اللہ چوک سے رحیم آباد ،قمبر بائی پاس ،گرین چوک ،مینگورہ شہر کے اندروانی ،کالج کالونی ،شگئی ،گلی گرام ،عقبہ روڈ ،خونہ چم ،تختہ بند اور دیگر روڈ ز کی تعمیر جاری ہے جس میں معیار کو ہر صورت میں یقینی بنایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ خوبصورتی کے منصوبے کو ہر حال میں ائندہ دو ماہ تک مکمل کیا جائیگا جس سے عوام کو واضح تبدیلی نظر ائیگی ،کہا کہ کرنل شیر خان ٹو چکدرہ موٹر وے پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں ٹنل کا کام مکمل ہوگیا ہے اور انشاء اللہ 61 کلومیٹر روڈ 30 اپریل تک کھولا جائیگا جبکہ چکدرہ مینگورہ مین جی ٹی روڈ کو ائندہ چھ ماہ تک مکمل کیا جائیگا جس سے سوات کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ چکدرہ فلائی اورز کیلئے ایک ارب اسی کروڑ روپے جلد جاری ہونگے جبکہ کانجو بائی پاس کیلئے 4.194 ملین روپے منظور ہوگئے ہیں جس میں پچا س فیصد ریلیز ہو چکے ہیں اسکی تعمیر سے کانجو کے عوام کے مشکلات ختم ہوجائنگے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کے مشکلات کا خاتمہ ہے اور اسکے لئے صوبائی حکومت تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے جبکہ افسران کو تمام ترقیاتی کا م معیاری اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے عوام پر خرچ کئے جا رہے ہیں اور اسمیں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی کہا کہ کرپٹ افسران کیلئے ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

Cimmissioner MalakandDCSwat Motorway