سوات: مٹلتان میں نوجوان دریائے سوات میں گر کر جاں بحق

سوات (نمائندہ خصوصی) کالام کے علاقے مٹلتان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معراج نامی نوجوان دریائے سوات میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان دریائے سوات پر پل عبور کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے دریا میں جا گرا۔ مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش دریا سے نکال لی۔