سوات (زما سوات): تحصیل مٹہ کے علاقے دیوانہ بابا میں شیر محمد نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔
آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔
اہل علاقہ نے بروقت امدادی کارروائی اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہا جبکہ ادارے کو مزید بہتر کام کرنے کی تجاویز پیش کئے۔