سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25جنوری2018ء) انٹر تحصیل فٹ بال چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا ، ضلع بھر کے تحصیلوں کی ٹیموں نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے گراؤنڈ میں اے سی کبل اسرار خان نے انٹر تحصیل فٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر سپورٹ افیسر عبدالسلام بھی ان کے ہمراہ تھے ، افتتاحی کے موقع پر تحصیل کبل اور تحصیل بابوزئی کے درمیان میچ کھیلا گیا ،دونوں ٹیموں کے درمیان خوب مقابلہ ہوا ، گول برابر ہونے کے بعد تحصیل بابوزئی نے پلانٹی پر میچ اپنے نام کردیا ، اس موقع پر اے سی تحصیل کبل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، لیکن میں بہت خوش ہوا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان خوب مقابلہ ہوا ، اس موقع انہوں نے جیتنے والے ٹیم کو مبارک باد دی اور ہارنے والے ٹیم کی داد رسی کی ، اس موقع پر سپورٹس افیسر عبدالسلام نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سوات کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کے مواقع بھی فراہم کریں تاکہ ان کی صحت تندرست ہواور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کردیں ۔