سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31اگست 2017ء )سوات میں بار ش سے موسم خوش گوار ہوگیا ، کئی دنوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سوات کی مختلف علاقوں میں گزشتہ روز عصر کے وقت اچانک موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے وادی کا موسم نہایت ہی خوش گوار ہوگیا ، بالائی علاقوں میں موسم خوش گوار ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت ہی معتدل ہوا جس سے ملک کی دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح محظوظ ہونے لگے ، واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سوات کے میدانی علاقوں میں موسم ایک بار پھرگرم ہونے سے مقامی لوگ کافی پریشان ہورہے تھے لیکن گزشتہ روز کی بارش نے موسم کو خوش گوار بنایا جس سے گرمی کے مارے مرجھائے چہرے ایک بار پھر کھل اُٹھے۔