سوات (زما سوات ڈاٹ کام :11دسمبر2017ء) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں اتوار کی رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،کالام،مالم جبہ،میاندم اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگرا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔