سوات(زما سوات ڈاٹ کام: 30جنوری2018) سوات میں بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا،پیر اور منگل کی درمیانی شب مینگورہ شہر میں ہلکی اور کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ سوات کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع ہواجو منگل کی صبح تک جاری رہا جس کی وجہ سے وادی بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔