سوات(زما سوات ڈاٹ کام:15نومبر2017ء)سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا، طویل خشک سالی کے بعد بارش سے لوگوں کے چہرے کھل اُٹھے،مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں بدھ کی رات شروع ہونے والی بارش دن بھر جاری رہی جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا اور باران رحمت کے لئے دعائیں کرنے والوں ک چہرے بھی کھل اُٹھے، کالام،مالام جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس کے باعث ان علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا،محکمہ موسمیات کیمطابق آنے والے دنوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔