سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13دسمبر2017ء) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا،کالام اور مالم جبہ میں ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی،مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اورلوگ گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں،سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گرم پکوانوں کی دکانوں میں لوگ کی بھیڑ لگی رہتی ہے جبکہ بازاروں میں ٹریفک معمول سے کم دکھائی دے رہی ہے،دوسری جانب مالم جبہ،کالام،مدین اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی تیسرے روز جاری رہا جس سے ان علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مقامی اور غیر مقامی سیاحوں نے بھی بالائی علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں،کالام سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک فٹ تک برف باری کالام میں پڑ چکی ہے،جبکہ مالم جبہ،میاندم اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی ایک فٹ تک برف باری پڑ چکی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بھی سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

KalammalamjabbaRain FallSnow