سوات(زما سوات ڈاٹ کام :02 اپریل2018) سوات کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بدھ کی شام سے مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والےدنوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے