سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ نشاط چوک میں جمعیت علماء اسلام سوات کا علاقے میں امن کے لئے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا فتحت اللہ، ترجمان ڈاکٹر امجد، مولانا حجت اللہ، سیدقمر، قاری محمود او ر دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں بالخصوص اور خیبرپختون خوامیں بدامنی کے ذمہ دار صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی اور ناکام مذاکرات ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی اہلیت کھو چکی ہے۔ گالی گولچ کی سیاست چمکائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید سوات امن کے لئے اسلام اباد میں مظاہرے کررہے ہیں اگر ان میں جرت ہے تو وہ اپنے ابائی علاقے میں امن کے لئے نکل آئیں، مولانا فتحت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج پورا صوبہ بدامنی کا شکارہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں فریقوں کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور اس میں عوام کو اعتماد میں لیا جائیں، مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے کہاکہ ہم نے سوات میں امن کے قیام کے لئے ہمیشہ آواز اٹھایاہے۔ اگر کوئی اس کو سیاسی رنگ دے رہاہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری جرگے میں جوکچھ ہوا ا س کو عوام کے سامنے لایاجائیں، انہوں نے کہاکہ سوات میں قیام امن کے لئے صوبائی حکومت کوا پنا کردار ادا کرنا چاہیئے، صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج سوات میں بدامنی ہے۔جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے بعد میں بڑی تعداد میں نشاط چوک سے گرین چوک تک واک کیا، انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے تھے اور امن کے حق میں نعرہ بازی کی۔