سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29جولائی 2017ء )سوات میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف بلوگرام میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا حکمرانوں اور محکمہ واپڈا کیخلاف شدید نعرہ بازی ، مظاہرے سے کونسلر ظفر حیات عرف سپین خان اور وصال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ، بجلی بندش سے نہ صرف عوام کو تکلیف ہے بلکہ کاروبار زندگی بھی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے ہر مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہورہے ہیں ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ 100فیصد بجلی بل دینے والے سوات کی عوام پر رحم کھا کر لوڈ شیڈنگ میں کمی کرکے لوڈشیڈنگ کا شیڈول مقرر کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے ۔