سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14فروری2018) سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا،پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی جس کے بعد کثیر تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع سمیت جاری تین روزہ بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد کالام،مالم جبہ،میاندم،بحرین اور دیگر بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور برف سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعداد نے سوات کا رخ کرلیا ہے۔