سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25نومبر2017ء) تحریک لبیک پاکستان سوات کے زیر اہتمام اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے نشاط چوک مینگورہ سے سوات پریس کلب مکانباغ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ، اس موقع پر کارکنان سے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما محمد رضا خان ، حافظ سراج الدین اور نورمحمد نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کی خاطر جانیں قربان کرکے فخر محسوس کر یں گے ، انہوں نے کہا کفار اور قادیانوں کے باہمی سازش سے ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کی ناپاک کوشش کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ نہیں لیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہرسیاسی جماعت کو احتجاج اور دھرنے کا حق حاصل ہے لیکن ناموس رسالت ؐ کے خاطر احتجاج کرنے والے عاشقان رسولؐ پر بہمانہ تشدد کرکے اسلام کے دشمنوں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور دین اسلام اور ناموس رسالتؐ پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔