سوات میں بھی ریسکیو 1122 کی جانب سے فائر فائٹر ڈے منایا گیا۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 مئی 2018ء) سوات میں بھی ریسکیو 1122 کی جانب سے فائر فائٹر ڈے منایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی زیر نگرانی میں ریسکیو 1122 سوات کے ڈسٹرکٹ آفس میں انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا گیا۔ریسکیو 1122 کے میڈیا کوارڈینئٹر وقار احمد کے مطابق اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی عمران خان نے بتایا کہ فائر فائٹرز ہمارے معاشرے کے حقیقی ہیرو ہیں جو کہ اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جان و مال کو محفوظ بناتے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے فائر فائٹرز کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تمام فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

1122dayfighterFireSwatڈےریسکیوفائٹرفائرمنایا گیا