سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔05اکتوبر2017ء )سوات میں استاد کی عظمت کو سلام پیش کرنے کے لئے ودودیہ ہال سیدوشریف میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ،سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر بچوں نے خصوصی نغمے اور خاکے پیش کرکے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ،تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہر تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او سوات ذوالفقار الملک سمیت مختلف سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ نے بھی شرکت کی ،سرکاری سکولوں سمیت نجی اسکولوں کے بچوں نے سلام ٹیچرڈے کی مناسبت سے خصوصی نغمے اور خاکوں سمیت چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگرنے کا مظاہرہ بھی کیا ،طالبات نے بھی دعائے اقبال کے ذریعے ٹیبلو پیش کیا جبکہ رسہ کشی اور بوری کودنے کے مقابلے بھی ہوئے ،جوکرنے جادوئی کرتب دکھا کر بچوں کو خوب محظوظ کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اقوام کی ترقی اور معاشروں کے سنوارنے میں استاد کا کرادرقابل فخر ہے انہوں نے کہاکہ سوات کے بچوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں تاہم انہیں ایسے مواقع فراہم کرنے چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرسکے انہوں نے اس موقع پر بچوں اوراساتذہ میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔