سوات میں بھی پٹواریوں کی ہڑتال جاری،زمینوں کی خرید و فروخت متاثر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:27فروری2018) صوبے بھر کی طرح سوات میں بھی پٹواریوں کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے زمینوں کی خرید و فروخت اور محکمہ مال کے تمام کام بند ہو گئے ہیں۔انجمن پٹواریان و قانون گویان خیبر پختون خواہ کے صدر محمد خان کے مطابق حکومت نے ان کے اَپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کو منظور کیا تھا۔ اَپ گریڈیشن کا بل اسمبلی سے بھی منظور ہوا تھا لیکن اب تک حکومت نے پٹواریوں کی اَپ گریڈیشن نہیں کی جس کی وجہ سے 2مارچ تک صوبے کے تمام اضلاع میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی۔ اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

PatwarProtestSwat