سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30نومبر2017) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 50ویں یوم تاسیس منائی گئی ، پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر اور ضلعی کونسلر عرفان چٹان ، شمشیر علی خان ، شہریار امیر زیب، بخت شیر روان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹونے اس ملک کے غریبوں ، کسانوں اور مزدوروں کو ان کی شناخت دی ہے اور ان کے خان نے نے اس مل کے لئے جو قربانیاں اور شہادتیں دی ہے اس کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی بڑی اور مزدوروں کسانوں اور غریبوں کی پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے اس ملک کو آئین دیا ہے جبکہ یہاں کے غریبوں کوان کے حقوق دیئے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کے لئے اواز اٹھائی رہیگی ، مقررین نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے 50سال مکمل ہوگئے اور اس پچاس سال میں پیپلز پارٹی نے اس ملک کے لئے جو قربانیاں دی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل اصف علی زرداری اور بلاول بھٹوں زرداری کے پاس موجود ہے اور آئندہ دور میں وہ اقتدار یں آکر اس ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔