سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں لوکل گورنمنٹ محکمہ کے درجہ چہارم ملازم نے 79لاکھ روپے کا گھر خرید لیا،با وثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوات محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درجہ چہارم ملازم نے مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں ایک گھر خریدا ہے جس کی قیمت 79 لاکھ روپے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم ملازم نے موجودہ حکومت میں اپنے اثر و رسوخ سے دیگر مختلف کام بھی کروائے ہیں ۔ اس حوالے سے علاقہ میں موجود مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم ملازم کی تنخواہ بمشکل سے گھر کا خرچہ برداشت کرسکتی ہے ،مکان خریدنا یا اپنے گھر میں ایک کمرہ تعمیر کرنا دور کی بات ہے ۔ لوگوں نے نیب اور دیگر متعلقہ اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔