سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17اکتوبر2017ء) سوات اور گرد ونواح میں تیسرے روز بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ہفتہ اور اتوار کو زلزلہ کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب بھی سوات میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت4.5ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی120کلومیٹر رہی اور مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔