سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25جنوری2018ء)اتفاق رکشہ یونین سوات کے صدر جہانزیب سہیل نے کہا ہے کہ سوات کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے انتظامیہ سے تعاؤن کرتے ہوئے سوات میں موجودرکشوں کی آواز کم کرنے سمیت دھوئیں کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں،انتظامیہ بھی ہم سے تعاؤن کرتے ہوئے نرمی سے کام لے، ٹوسٹروک رکشے سوات سے ختم کرنے کی صورت میں انتظامیہ متبادل روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر بھی غور کرے،ٹوسٹروک رکشوں کے ایک دم خاتمے سے ہزاروں لوگوں کے بے روزگار ہونے سے کئی طرح کے مسائل پیداہوں گے جس سے گریز کیا جائے، اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات میں بے روزگار ی کے باعث بہت سارے لوگ رکشہ چلا کر اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے لئے رزق حلا ل کمانے کی کوشش کرتے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لئے اقدامات اپنی جگہ درست ہیں لیکن ایک دم تمام ٹوسٹروک رکشوں کے خاتمے سے کئی طرح کے مسائل پیدا ہوں گے ، ہم اپنی جانب سے تمام رکشوں کی آواز کم کرکے اس سے پیدا ہونے والے دھوئیں کو بھی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں انتظامیہ بھی ہم سے تعاؤن کریں لیکن اگر ان رکشوں کا خاتمہ ناگزیر ہو تو پھر ہماری درخواست ہے کہ ان غریب رکشہ ڈرائیوروں کے لئے متبادل روزگا ر کے انتظام پر بھی غور کیا جائے۔